کورونا میں مبتلا سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کی حالت تشویشناک ، اسپتال سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اسپتال میں زیرعلاج ہے ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کومصنوعی تنفس سےسانس دی جارہی ہے ، کیونکہ رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں۔مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان اسلام آباد کے مقامی اسپتال پینچے

اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی عیادت کی ، اس موقع پر بابر اعوان نے رحمان ملک کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔مشیرپارلیمانی امور نے رحمان ملک کے اہلخانہ اور بھائی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔گذشتہ روز کورونا میں مبتلا سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے کچھ ٹیسٹ کیے اور میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد مشاورت سے انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button