صرف عمران خان مہنگائی کا ذمہ دار نہیں، چوہدری شجاعت وزیراعظم کی حمایت میں بول پڑے، بڑااعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے، معاشی بحران کے ذمہ دار اندرونی بیرونی عناصر بھی ہیں، زراعت کو ٹارگٹ کرکے اشیاء کو مہنگا کیا جارہا ہے، مصنوعی مہنگائی کے اثرات براہ راست عوام پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں زراعت کے شعبے کو ٹارگٹ کر کے تمام چیزوں کو مہنگا کیا جا رہا ہے، آج کل کھاد کے بحران کی وجہ سے گندم کے مہنگا ہونے کا شور ہے، کھاد کی کمی کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان سر اٹھائے کھڑا ہے،

زراعت کو ٹارگٹ کر کے پورے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔چودھری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے، معاشی بحران کے ذمہ دار اندرونی بیرونی عناصر بھی ہیں، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز بھی ہیں، مصنوعی مہنگائی کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں۔ٹماٹر کو ہی دیکھ لیں کہ اگر کسان آڑھتی کو ٹماٹر25 روپے کلو فروخت کرتا ہے، دوسرے دن وہی ٹماٹر بازار میں عوام کو 150 روپے کلو میں ملتا ہے جس کا دھچکا کسان کو پہنچتا ہے، پھر کہا جاتا ہے کسان کو پہنچنے والے بھاری نقصان کا ذمہ دارعمران خان ہے یہ زیادتی ہے کیونکہ صرف عمران خان مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے۔ارکان اسمبلی کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور کھاد ریلیز کروائیں۔ دوسری جانب پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور مہنگائی 12.96 فیصد تک بڑھ کر دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ ماہ کے دوران سالانہ مہنگائی، جس کا اندازہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) سے لگایا جاتا ہے، جنوری 2020 کے بعد سب سے بلند سطح پر تھی جبکہ ماہانہ بنیاد پر افراط زر دسمبر کے مقابلے میں 0.39 فیصد تک بڑھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button