جوکوئی نہ کرسکاوہ عمران خان نے کردکھایا، پی آئی اے کا خسارہ ختم ،منافع بخش ادارہ بنانے کی تیاریاں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) قومی ایئرلائن کا خسارہ ختم ہونے پر پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ۔ قومی ایئرلائن کا 5 سالہ بزنس پلان تیار کیا گیا ہے ، ایاٹا کا تیار کردہ 5 سالہ بزنس پلان وزارت خزانہ کو منظوری کیلئے پیش کردیا گیا ، پلان میں کامیابی 4 اقدامات سے مشروط کی گئی ہے ، عملدرآمد ہونے پر پی آئی اے 2024 تک منافع بخش ادارہ بن جائے گا ، پی آئی اے کے اثاثے 2026 میں 2 ارب 18 کروڑ ڈالر ہوجائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ 5 سالہ بزنس پلان کے تحت کارگو اور چارٹرڈ بزنس کو اہم قرار دیا گیا ہے ، پلان کے تحت مداخلت اور اثر و رسوخ کا خاتمہ لازمی قرار دیا گیا ہے ،

پی آئی اے کی فنانشل ری اسٹرکچرنگ اور 2019 کی پالیسی پر مکمل عمل کی شرط رکھی گئی ہے ، طیاروں کی تعداد 29 سے بڑھا کر 49 کرنےکی تجویز دی گئی ہے ، بیڑا 16 بڑے ، 27 درمیانے اور 6 جدید طیاروں پر مشتمل ہوگا جب کہ مسافروں کی تعداد 52 لاکھ سے بڑھا کر 90 لاکھ سالانہ ہونے کا امکان ہے۔ادھر برطانیہ اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ، یورپی سیفٹی ایجنسی کی کلیئرنس کے بعد قومی ایئرلائن مارچ اور اپریل کے درمیان برطانیہ اور یورپ کیلئے اپنی پروازیں شروع کردے گی ، اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی طیاروں اور پی آئی اے پر پابندی کا معاملے پر یورپی سیفٹی ایجنسی ’ایاسا‘ اور قومی ایئرلائن کے روابط جاری ہیں ، ایاسا آئندہ ماہ پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کرے گا ، اس ضمن میں ایک مربوط لائحہ عمل سے پی آئی اے کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکاوٴ کے سی اے اے آڈٹ کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا ازسر نو جائزہ لے گی ، جس کے بعد پاکستانی طیاروں اور پی آئی اے کے بحالی کے امکانات ہے ، ایاسا کے جائزے کے بعد پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے متعلق اجازت کا شیڈول جاری کیا جائے گا ، ایاسا سے کلیئرنس ملنے کی صورت میں پی آئی اے مارچ اور اپریل کے درمیان برطانیہ اور یورپ کیلئے اپنی پروازیں شروع کردے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button