پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے ادویات کے خام مال پر 17 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے دوا سازوں کی تنظیموں نے احتجاج کی تیاری کرلی ۔ رپورٹ کے مطابق ادویات کے خام مال پر 17 فیصد ٹیکس کا معاملہ شدت اختیار کرنے پر پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے ، جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس منگل کے روز ہوگا جس میں پی سی ڈی اے ہول سیلرز کیمسٹ ایسوسی ایشن ، پنجاب کیمسٹ کونسل ، آلٹرنیٹو میڈیسن ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ، اجلاس میں حکومت کی جانب سے ٹیکس واپس نہ لینے کی صورت میں

لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا اور احتجاج پر غور کیا جائے گا۔ادھر ملک میں مارکیٹ سے بخار، سر اور جسم میں درد کیلئے استعمال کی جانے والی پیراسٹامول فارمولے کی ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہیں جس کے بعد ان ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، پیراسیٹامول فارمولے کی ادویات عام طور پر بخار اور سر درد کیلئے عام استعمال کی جاتی ہیں ، عمومی طور پر شہری معمولی نوعیت کے بخار اور سر درد کی شکایت کی صورت میں ڈاکٹرز سے رجوع کرنے کی بجائے خود ہی پیراسیٹامول فارمولے والی ادویات کا استعمال شروع کر دیتے ہیں ، تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں ڈینگی کے پھیلاو کے بعد پیراسیٹامول فارمولے والی ادویات خاص کر پیناڈول کی مانگ میں اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ میں پیناڈول کی گولیوں کی شدید قلت پیدا ہوئی۔سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیناڈول کے علاوہ پیراسیٹامول فارمولے والی دیگر ادویات کی بھی مارکیٹ میں قلت پیدا ہو گئی ہے ، عالمی منڈی میں خام مال مہنگا ہونے کی وجہ سے بخار اور سر درد کی دوائیں مارکیٹ سے غائب ہیں ، اس حوالے سے پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت میں 500 فیصد اضافے کے باعث کمپنیوں نے پیراسیٹامول فارمولے دوا کی تیاری روک دی، اسی لیے مارکیٹ میں اس فارمولے کی ادویات کی قلت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button