محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ پاکستانی عوام کے نام کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پانے والے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ پاکستانی عوام کے نام کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ ’’الحمدللہ ،بس اللہ سے ہوتا ہے ، اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی حمایت اور محبت کے لیے سب کا شکر گزار ہوں، ان شاء اللہ ابھی سفر شروع ہوا ہے، یہ ایوارڈ پاکستان اور پاکستان کے خوبصورت لوگوں کے لیے وقف ہے‘‘۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان نے کرکٹ کی تاریخ میں بے شمار ریکارڈز حاصل کرنے کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

محمد رضوان نے 2021ء میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف پاکستانی ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا بلکہ متعدد ریکارڈ بھی اپنے نام کئے، انہوں نے ایک سال میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار سے زائد اور مجموعی طور پر مختصر طرز کے میچز میں 2 ہزار رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا، کئی ریکارڈ پاش پاش کرنے والے پاکستانی بلے باز نے رواں سال صرف 29 میچز میں 73.66 کی اوسط سے 1326 رنز بنائے، جب کہ مخالف ٹیموں کے 24 کھلاڑیوں کو اپنی بہترین وکٹ کیپنگ کی بدولت پویلین واپس بھیجا، انہوں نے اس سال 42 چھکے اور 119 چوکے لگا کر نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button