شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے انتہائی اہم خبر، لیگی کارکنوں میں تشویش کی لہر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے ، جس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں جب کہ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ن لیگ کی ترجمان نے قوم سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس

کی پانچویں لہر کے دوران ملک میں مسلسل دوسرے روز 5 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، اس دوران مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو گئی جب کہ ملک میں یومیہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے ، اس کے علاوہ اس وقت 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، اب تک کورونا سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد وباء سے انتقال کرچکے ہیں ، صوبہ سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا 5 ہزار 965، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button