جاوید لطیف نے وزیراعظم عمران خان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے موجودہ حکومت کے تسلسل کیلئے عبوری سیٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کسی عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے جو ٹرم پوری کرنے کے لیے ہو۔جاوید لطیف نے کہا کہ (ن) لیگ انتخابات کے لئے بننے والے عبوری سیٹ اپ کو سپورٹ کرے گی مگر حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہی ہوگا۔ کسی ایسے عبوری سیٹ آپ کا حصہ نہیں بنیں گے

جو ٹرم پوری کرنے کے لیے ہو۔ہم تو صرف وہ نگران حکومت چاہتے ہیں جو الیکشن کروائے، اگر ہم بھی ایسی گیم کا حصہ بن گئے تو لوگ ہمیں برا کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی رہنما کو اپناموقف پیش کرنے کاحق ہے،سر سے ہاتھ ہٹنا چاہیے، سب سامنے آجائے گا۔دوسری جانب ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے وزیراعظم عمران خان کی پھانسی کا مطالبہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مطالبہ کرتی ہے کہ محسن پاکستان کی سزائیں ختم کی جائیں اور پاکستان کے قومی مجرم عمران خان کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button