کپتان بابراعظم کی محمد رضوان کو ’مرشد‘ کہنے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ’مرشد‘ کہنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی۔حالیہ انٹرویو میں محمد رضوان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو ٹیم میں مرشد کے نام سے پکارا جاتا ہے، یہ نام آپ کا کیسے پڑا؟، محمد رضوان مسکرائے اور پھر پوچھا کہ آپ کو یہ بات کہاں سے پتا چلی؟

ٹیم میں کپتان مجھے مرشد کہتا ہے، جب بھی ہماری گپ شپ ہورہی ہوتی ہے وہ مجھے اسی نام سے بلاتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ میرا بھائی طلحہ جو میری شروع سے دیکھ بھال کر رہا ہے وہ مجھے مرشد کہتا تھا، ٹیم میں اب کپتان مجھے مرشد کہتا ہے جب بھی اس سے دین اور دنیا پر بات ہو وہ مجھے اسی نام سے پکارتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button