ڈیل کی باتیں ن لیگ صرف میڈیا کا مال بیچنے کے لیے کرتی ہے ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈیل کی باتیں ن لیگ صرف میڈیا کا مال بیچنے کے لیے کرتی ہے ، ٹاک شو میں باتیں نہ کریں تو کیا کریں۔ تفصیلات کے مطابق سماء کے پروگرام احتساب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سے جب سوال کیا گیا کہ کہا جاتا ہے بین القوامی رابطے شروع ہوگئے ہیں ، وہ میاں صاحب کے ساتھ رابطے میں آگئے ہیں ، جس کے بعد نواز شریف دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں ، کچھ صحافی تو یہاں تک بھی لکھ رہے کہ نوازشریف کے کیسز ختم ہوجائیں گے؟۔اس پر تبصرہ کرتےہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء شاہد

خاقان عباسی نے کہا کہ ٹاک شوز میں ہم بات نہ کریں تو پھر آپ کا مال کیسے بکے گا ، آپ کا اور اپنا ہم نے مال بھی تو بیچنا ہے ، حقیقتاً کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔اپنی گفتگو کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مریم نواز کے کوئی بھی طریقہ استعمال کرکے حکومت گرانے کے بیان پر پوری پارٹی کو اختلاف ہے ، عدم اعتماد اس وقت لائیں گے جب یقین ہو نظام آئین کے مطابق ہے ، سودہ کرکے ضمیر بیچ کے ڈیل کرکے اقتدار نہیں چاہتے ، ملک میں خرابی کی وجہ یہ ڈیلیں ہیں ، ڈیلوں نے جو کچھ پاکستان کو دیا وہ سب کے سامنے ہے۔نوازشریف کا ایک مطالبہ ہے حکومت گھر جائے اور شفاف الیکشن ہوں۔ رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا میں اور مریم نواز پارٹی کے کارکن ہیں لیڈر نوازشریف ہیں ، خواجہ آصف کی بات درست ہے بیانیہ شہباز شریف کا چلے گا اور شہباز شریف کا بیانیہ وہی ہے جو مسلم لیگ ن کا ہے ، پارٹی میں کسی نے مطالبہ نہیں کیا کہ نوازشریف واپس آئیں ، ایاز صادق نے جو بات کی ویہ اُن کی سوچ ہو گی ، جب ایاز صادق سے پوچھا کہ آپ نے نوازشریف کی واپسی متعلق کیا بیان دے دیا تو جواب ملا سال تو نہیں بتایا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button