خاتون کی عصمت دری کے ذکر کے دوران شہباز شریف موٹروے کا کریڈٹ لینے لگے، تمام لیگی ارکان تالیاں بجاتے رہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے موٹر وے زیادتی واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوچنا ہو گا اس طرح کے واقعات کیوں ہوتے ہیں، زینب واقعہ پر عمران خان گلا پھاڑ پھاڑ کر بولا کرتا تھا اس واقعہ پر کیوں غائب ہوگیا،پیر کو قومی اسمبلی میں موٹر وے زیادتی واقعہ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاکہ موٹروے زیادتی کیس نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،جتنا بڑا ظلم کیا گیا اتنا بڑا مذاق اڑایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک پولیس افسر کہے کہ رات کو کیوں نکلی پیٹرول چیک کیوں نہیں کیا اس بچی کے سر پر دست شفقت رکھنے کے

بجائے یہ باتیں کی گئیں ،کیا ایسے پولیس افسر کو سی سی پی او لگایا جانا چاہئے تھا ،اس افسر کو لگوانے والا سینہ تان کے کھڑا تھا۔سانحہ قصور سب کو یاد ہوگا ،ہم نے پوری ٹیم کے ساتھ اس زیادتی کیس کا کھوج لگایا گیا ،اس ظالم کو وہ سزا دی گئی جو رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔اس کے ساتھ ہی شہباز شریف نے بیان دیا کہ ہ یہ موٹروے بھی میاں نوازشریف کے دور میں بنی،یہ لاکھ تختیاں لگائیں مگر قوم جانتی ہے ۔شہباز شریف نے موٹروے زیادتی کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ سیالکوٹ موٹروے پر پیش آیا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ کہنا نامناسب نہیں ہو گا کہ الحمد اللہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی نواز شریف نے بنوائی،جس پر تمام لیگی ارکان نے تالیاں بھی بجائیں۔شہباز شریف کو اس بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ انتہائی غیر ضروری اور ناقابل قبول بیان ہے۔ خاتون سے زیادتی کے ذکر کے دوران موٹروے کی تعریف سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے سیاسی راہنماؤں کی اکثریت ان واقعات کی حساسیت ہی نہیں رکھتی ۔ شہباز شریف صاحب کا یہ بیان مزید تکلیف کا سبب بنا ہے۔جب کہ معروف صحافی اجمل جامی نے کہا کہ موٹروے کا کریڈٹ لینے کے لئے مناسب وقت نہیں تھا۔اس واقعے کی مذمت کی شدید ضرورت تھی لیکن غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے شہباز شریف پر تنقید کی اور اج سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button