یو اے ای اور بحرین کے بعد ایک اور عرب ملک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اب ایک اور عرب ملک سے اسرائیل کے تعلقات پروان چڑھنے کی خبریں گردش میں ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یو اے ای اور بحرین کےبعد اب اسرائیل جلد ہی مراکش کے لئے اپنی پروازیں شروع کرنے والا ہے۔دھر عمان نے بحرین کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور دو عرب ریاستوں کےدرمیان تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کے بعد اسرائیل اور مراکش کے درمیان براہ راست پروازیں جلد شروع ہوسکتی ہیں۔
اسرائیلی ٹی ویاسٹیشن N12 کے مطابق دونوں ممالک میں فضائی راستہ بحال ہونا مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی جانب اہم قدم ہوگا، جس کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کوشاں ہیں۔ تل ابیب میں اسرائیل کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس خبر کی ’نہ تو تصدیق اور نہ ہی تبصرہ کیا۔‘مراکش کے وزیراعظم سعدالدین عثمانی نے گذشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے مخالف ہیں۔