امن معاہدے کے بعد بحرین اور اسرائیل نے ایسا اعلان کردیا کہ مسلم دنیا غصے سے آگ بگولہ ہوگئی
مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بحرین کے درمیان معمول کے تعلقات استوار ہونے کے بعد اب براہِ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اب بہت جلد فضائی ٹریفک بحال کردی جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اسرائیل اور بحرین کے درمیان معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کیے تھے۔ ان دونوں ملکوں کے درمیان 13 اگست کو طے شدہ امن معاہدے پر 15
ستمبر کو وائٹ ہاس میں دست خط متوقع ہیں۔صدر ٹرمپ نے دو روز پہلے بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی اوراس کے بعد ایک ٹویٹ میں اس نئے امن معاہدے کی اطلاع دی تھی۔گذشتہ ایک ماہ میں ان کی ثالثی میں اسرائیل کا کسی عرب ملک سے یہ دوسرا امن معاہدہ ہے۔بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ہفتے کے روز العربیہ سے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ اعلانِ امن سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا اور یہ اقوام کے باہمی رواداری اور بقائے باہمی سے رہنے کے پختہ عقیدے کا بھی مظہر ہے۔