اسپتال میں زیرعلاج عامر لیاقت کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ان کی حالت تسلی بخش قرار دے دی گئی ہے۔گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر عامر لیاقت کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئیٹ کیا گیا تھا جس کے مطابق عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ ’’عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک، ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے‘‘۔عامر لیاقت حسین کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری ٹوئیٹ میں ان کو لاحق مرض سے متعلق بھی کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عامر لیاقت حسین کے اکاونٹ سے کی گئی اس ٹوئٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔اب عامر لیاقت حسین کے اکاؤنٹ سے ایک اور ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ الحمد للہ رب العالمین میری حالت خطرے سے باہر ہے، وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا، تمام اہل پاکستان کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ بالخصوص بانیان پاکستان کی اولادوں کا جو اسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتمس ہوں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیںسوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے عامر لیاقت کی جلد صحتیابی کی دعا کی جا رہی ہے۔جب کہ ان کی سیاسی مخالف اور مسلم لیگ ن کی متحرک رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی ٹویٹر پر ٹوٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اپنی جگہ مگر ایک دوسرے کا لحاظ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کیلئے دعا گو ہوں جن کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دعا ہے اللہ انہیں جلد صحتیاب کرے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button