آئی سی سی نے پاکستانی کپتان کو ون ڈے پلیئرآف دی ایئر کیلئے نامزد کردیا

لاہور( نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں۔ آئی سی سی نے گزشتہ روز سال کے بہترین ٹی ٹونٹی کھلاڑی کے لیے 4 نامزدگیاں کی تھیں جس میں پاکستان کے محمد رضوان، سری لنکا کے ہسا رنگا، آسٹریلیا کے مچل مارش اور انگلینڈ کے جوز بٹلر کا اعلان کیا تھا۔اب آئی سی سی نے ون ڈے کے پلئیر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی کی جانب

سے ون ڈے کے لیے نامزد کردہ بہترین کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقا کے ینامن ملان اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ بھی شامل ہیں۔ بابراعظم نے رواں سال 6 میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔ خیال رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلا نمبر ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button