چینی، ایل پی جی ،انڈوں اور سبزیوں سمیت کون کونسی اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں، جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.40 فیصد بڑھ گئی، چینی، خواتین کے جوتوں، ایل پی جی، انڈوں اور سبزیوں سمیت 23 اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں، وزیرخزانہ شوکت ترین نے چینی سمیت تمام اشیاء کی حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا،

5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔آلو، آٹا، گڑ، سرخ مرچ سستی ہوئی، ٹماٹر، ایل پی جی، انڈے مہنگے ہوئے، اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھی۔سیکرٹری خزانہ نے مزید بتایا کہ خواتین کے جوتوں کی قیمتیں فیکٹریوں نے سالانہ بنیادوں پر بڑھائیں۔ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان رہا ہے، ملک بھر میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، جس پر کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کو سیکریٹری خزانہ نے ملک میں چینی کی قیمتوں سے متعلق بھی بریفنگ دی کہ راولپنڈی، کراچی اور پشاور میں چینی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button