عابد علی کے دل کی شریان میں دوسرا سٹنٹ ڈال دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹرعابد علی کے دل کی شریان میں دوسرا سٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ عابد علی کو 2 ماہ کے لیے مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے جس کے بعد وہ معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں، ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر بتائی جارہی ہے ۔

یاد رہے کہ عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور رپورٹ میں ان کی 2 شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی تھی جس کے بعد عابد علی کے دل کی شریان کی رکاوٹ کھول کر سٹنٹ ڈالا گیا تھا اور اب ہسپتال ذرائع کے مطابق اب دوسرا سٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button