خان صاحب حکومت چھوڑ دیں، احسن اقبال نےوزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کے پی بلدیاتی انتخابات میں غلطیوں کا اعتراف، سینیئر لیگی رہنما نے وزیر اعظم کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔ کپتان کے پاس بلدیاتی اداروں کے امیدواروں کے چناؤ کی ٹیم بھی نہیں ہے، اس سطح کے فیصلے بھی خود کی نگرانی میں کرنے ہیں تو خان صاحب حکومت چھوڑ دیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے کے پی بلدیاتی انتخابات میں غلطیوں کے اعتراف پر وزیر اعظم عمران خان کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر وزیر اعظم نے کے پی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست

کی وجہ بننے والی غلطیوں کے اعتراف میں لکھا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کی ہیں اور ان کا خمیازہ بھگتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کا ایک کلیدی سبب تھا۔ ٹوئیٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اب سے میں خیبر پختونخوا کے دوسرے مرحلے سمیت ملک بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے حوالےسے تحریکی حکمت عملی کی بذات خود نگرانی کروں گا۔انہوں نے کہا تحریک انصاف مزید قوت کے ساتھ ابھرے گی۔ وزیر اعظم کے ٹوئیٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال نے لکھا کہ معلوم ہوا کہ کپتان کے پاس بلدیاتی اداروں کے امیدواروں کے چناؤ کی ٹیم بھی نہیں ہے۔ احسن اقبال نے وزیر اعظم کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اب اگر اس سطح کے فیصلوں کی بھی خود وزیر اعظم کو نگرانی کرنی پڑ رہی ہے تو پھر خان صاحب حکومت چھوڑیں کچھ اور کام کریں۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملک ایسے نہیں چلتے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button