یقین نہیں آرہا ہے کہ کس طرح نکل کر پشاور پہنچے ہیں، شبلی فراز

پشاور(نیوز ڈیسک)کوہاٹ میں اپنا ووٹ ڈالنے گیا تھا، واپس آرہا تھا تو حملہ ہوا، یقین نہیں آرہا ہے کہ کس طرح نکل کر پشاور پہنچے ہیں، 50افراد نے سکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا،لیکن مجھ پر حملہ کرنے والے سیاسی لوگ نہیں تھے، وفاقی وزیر شبلی فراز کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں اپنا ووٹ ڈالنے گیا تھا، واپس آرہا تھا تو حملہ ہوا۔پشاور پہنچنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ کس طرح نکل کر پشاور پہنچے ہیں؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان پر حملہ کرنے والے سیاسی لوگ نہیں تھے۔انہوں نے اس ضمن میں بتایا کہ 40 سے 50 افراد نے سیکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا۔وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں بتایا کہ حملے کے بعد اولین ترجیح ڈرائیور کو اسپتال پہنچانا تھی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں وہ خود محفوظ رہے ہیں لیکن ان کے گارڈ اور ڈرائیور دونوں زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اللہ کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہے جن کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسی طرح وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے شبلی فراز کے ڈرائیور اور گارڈ کی جلدصحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button