اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کے تحت محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ایک باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازم ہو گا۔اسکولوں میں اسمبلی کے دوران ترانے سے پہلے درودشریف پڑھنا ہو گا۔ اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف کے ساتھ قرآن پاک کی آیات بھی پڑھنا ہوں گی جبکہ اسمبلی میں ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا بھی لازمی کرنی ہو گی۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھانے کی ہدایت کردی۔پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طو رپر درود شریف پڑھا جائے گا۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ اسمبلی میں قومی ترانہ سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف (درود ابراہیمی) پڑھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ درود شریف کے بے پناہ فضائل ہیں۔اسکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے نئی نسل بھی اس فضیلت اور برکت سے فیضیاب ہوگی۔ یاد رہے کہ قبل ازیں پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے قرآن کی لازمی تعلیم کے نصاب کی منظوری دی تھی۔ جبکہ دو ماہ قبل قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے سے متعلق ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔ اس مراسلے کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت کے لیے ناظرہ قرآن کے نصاب کی منظوری دی گئی ہے۔ جبکہ چھٹی سے باہوریں جماعت کے لیے قرآن پاک کے ترجمے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی سے قرآن پاک کو الگ سے لازمی مضمون کا قانون پاس کیا گیا تھا۔ منظوری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے 87 ویں اجلاس میں دی گئی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button