سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر کامران اکمل بطور احتجاج پی ایس ایل7 سے دستبردار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7ویں ایڈیشن کیلئے سلورکیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاجاً لیگ سے دستبردار ہوگئے۔ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں پک کیا جس کے بعد 39 سالہ ٹیسٹ کرکٹر نے پی ایس ایل سے احتجاجاً دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

کامران اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی ،مجھے سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے کہ فرنچائز نوجوانوں کو موقع دے۔ انہوں نے کہا کہ جب میری کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ میں آئی تو مجھے حیرانی ہوئی، پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر گولڈ کیٹیگری کا مستحق تھا لیکن مجھے سلور میں منتخب کیا گیا ، کامران اکمل نے مزید کہا کہ میرا نہیں خیال کہ مجھے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button