پی ٹی آئی رہنما موٹروےکیس پر گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شندانہ گلزار خان نے کہا ہے کہ جانوربھی آپس میں بدفعلی نہیں کرتے ہیں یہ خصلت انسان میں پائی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ شندانہ گلزار خان نے کہا کہ ہم نے کبھی یہ نہیں سنا کہ ایک جانور نے دوسرے جانور کا ریپ کیا ہو، یہ گندا کام ہمیشہ انسان ہی کرتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے نظام کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمارا نظام قرآن کے احکامات پر نہیں بنا ہوا، بلکہ انگریز جو ہمیں اپنا غلام سمجھتے تھے، انہی کے دور کا قانون چلتا آرہا ہے،

ہم وقت کے ساتھ ساتھ اس قانون میں تھوڑی ترمیم کردیتے ہیں لیکن دراصل یہ قانون مجرموں کی حفاظت کرتا ہے۔واضح رہے کہ چند دن قبل لاہور موٹروے پر انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جب ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔اس خوفناک واقعے پر پوری قوم میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے پر کافی ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ملزمان کو فوری اور عبرتناک سزا دی جائے۔ یہاں خیال رہے کہ سانحہ گجرپورہ کے دونوں ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت ہو چکی، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ ایک ملزم کا نام عابد علی اور دوسرے ملزم کا نام وقار الحسن ہے۔ ملزم عابد علی کا تعلق فورٹ عباس جبکہ دوسرے ملزم وقار الحسن کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ میں نے اور میری ٹیم نے سائنٹیفک طریقے سے کیس کی تحقیقات کیں۔ 72 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اس دلخراش واقعے کے اصل ملزمان تک پہنچے ہیں۔ میں یقین دلاتا ہوں جن درندوں نے یہ ظلم کیا ہے وہ بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button