موٹروے کیس میں اہم گرفتاریاں، پولیس نے ملزم عابد کے حوالے سے بڑی خبر سنادی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے والد اکبرعلی اور بھائی قاسم کو حراست میں لےلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا بھائی قاسم ٹھوکر چوک میں پھلوں کی ریڑھی لگاتا ہے اور مانگا منڈی کا رہائشی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے عابدعلی کے والد کو مانگا منڈی علی ٹاوَن سے حراست میں لیا ہے، ملزم کی بیٹی اور بھائی بھی پولیس کی تحویل میں ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے اہل خانہ سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اس سے قبل خاتون سے زیادتی کے الزام میں نامزد ایک وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہو کر اپنی گرفتاری دی ہے اور سی آئی اے پولیس کی ملزم وقار الحسن سے تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم وقارالحسن رشتے داروں کے دباؤ کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن پولیس کے روبرو پیش ہوا۔ذرائع کے مطابق وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ عابد کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں لیکن موٹر وے زیادتی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سالہ عباس اس کا فون استعمال کرتا تھا، اس کا سالہ عباس ملزم عابد سے رابطے میں تھا، عباس نے میرے ساتھ پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا لیکن وہ جلد ہی اپنی گرفتاری پیش کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے وقار الحسن نے کہا کہ اس کا سالہ عباس مرکزی ملزم عابد کے ساتھ وارداتیں کرتا تھا اور وہ مرکزی ملزم عابد کے ساتھ رابطے میں ہے۔