پا کستان کو موجودہ مشکل حالات سے صرف پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے

ملتان(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم و قائد حزب اختلاف سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پا کستان کو موجودہ مشکل حالات سے صرف پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے کیونکہ عوام کے سامنے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو چکا ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی حقوق کی توانا ا?واز ہیں یہی وجہ ہے کہ لو گ پیپلزپارٹی کی طرف شامل ہو رہے ہیں مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر خانیوال سردار وہاب سلطان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہائوس اسلام آباد میں (ق) لیگ خانیوال کے ضلعی صدر سردار وہاب سلطان کی پارٹی

رہنمائوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری بھی موجود تھے اس موقع پر سردار وہاب سلطان نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری امید پاکستان ہیں جو ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر حقیقی معنوں میں گامزن کرسکتے ہیں سردار وہاب سلطان نے سید یوسف رضا گیلانی اور سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری کی موجودگی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور خانیوال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں بھر پور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا اور یقین دلایا کہ خانیوال میں عوام لوٹوں کو مسترد کرد یں گے اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی اور سید نیئر بخاری نے سردار وہاب سلطان کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی واحد عوامی، سیاسی، جمہوری جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرسکتی ہے اور آج بھی پیپلز پارٹی ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں پیپلز پارٹی نے پہلے بھی کارکنوں کو مقام دیا اور اب بھی مقام دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button