پاکستان کے اہم علاقے میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، قیمتی جانی نقصان کی اطلاعات

میرانشاہ (نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، دھماکہ بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ہوا، پاک فوج کا جوان ساجد جام شہادت نوش کر گیا، علاقے میں سرچ آپریشن شروع۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میرانشاہ بویا روڈ پر ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا جواب ساجد جام شہادت نوش کر گیا۔ شہید جوان کی عمر 33 سال تھی۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ بھی کر لیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button