کئی برسوں بعد ترکی سے تعلقات میں بہتری، یو اے ای نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

ابوظہبی (نیوز ڈیسک) کئی برسوں بعد ترکی سے تعلقات میں بہتری آنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ۔ اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی جانب سے یہ اعلان ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ ترکی کے موقع پر سامنے آیا ، جہاں شیخ محمد نے جمہوریہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بات چیت کی جس میں ترکی کی معیشت کے لیے تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا یہ فنڈ اسٹریٹجک سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرے گا ، خاص طور پر توانائی، صحت اور خوراک سمیت لاجسٹک شعبے شامل ہیں ، فنڈ کا قیام متحدہ عرب امارات کے ترکی

کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے نقطہ نظر کی ایک عکاسی ہے ، جس میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز ہے تاکہ نئے اقتصادی شعبوں میں باہمی تجارت اور تعاون کو بڑھایا جا سکے جس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فروغ ملے۔اس حوالے سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات میں مفید مذاکرات ہوئے جن میں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا گیا ، دونوں ممالک تعاون کے نئے باب کے آغاز کے خواہشمند ہیں ، جہاں دونوں ملک مل کر ایک دوسرے کے مفاد کےلیے کام کریں ، اس مقصد کے لیے ترکی کے صدررجب طیب اردوان سے ملاقات میں ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومضبوط بنانے کے طریقہ کار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نتیجہ خیز بات چیت کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button