انالله وانا اليه راجعون، قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے گھر صف ماتم بچھ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد انتقال کرگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہمراہ دورہ انگلینڈ پر موجود 48 سالہ وقار یونس ٹور مکمل کرنے کے بعد اپنے اہلِ خانہ کے پاس آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچنے کے بعد نیو ساؤتھ ویلز کوویڈ 19 پروٹو کولز کے تحت 14 روز قرنطینہ میں چلے گئے تاہم اسی دوران لاہور میں ان کے والد کی طبیعت شدید خراب ہوئی اور انھیں

ہسپتال منتقل کردیا گیا۔والد کی بیماری کی اطلاع ملتے ہی وقار یونس بھی پریشان ہوگئے، تاہم وہ اس وقت قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں جس کے باعث انہیں وہاں سے نکلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ وقار یونس پاکستان آنے کے لیے کوشاں ہیں، لیکن انہیں نیوساؤتھ ویلز قوانین کے مطابق قرنطینہ بھی مکمل کرنا ہے۔۔وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’میرے سسر اس وقت آئی سی یو میں ہیں۔ انہوں نے دعائے صحت کی اپیل کی ‘‘۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button