عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیاگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے کامرس عالیہ حمزہ ملک نے عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کی فنڈنگ پر سوال اٹھایا ہے۔انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کو خط لکھ کر عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔عالیہ حمزہ ملک نے اپنے خط میں لکھا کہ عاصمہ جہانگیر کی یاد میں ہونے والی کانفرنس میں چیف جسٹس کے خلاف نعرے لگے اور ان کی تضحیک کی گئی۔پارلیمانی سیکرٹری نے مزید کہا کہ کانفرنس میں ملک کی

سب سے بڑی عدالت سے سزا یافتہ اور مفرور کو مہمان خصوصی بنایا گیا۔کانفرنس میں پاکستان اور پاکستان کے اداروں کو گالیاں دی گئیں۔انہوں نے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ کمیٹی عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے فنڈز کے ذرائع کی تحقیقات کرے۔دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان (ایس سی بی اے پی) نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے متعلق وضاحتی اعلامیہ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے مقررین کے نقطہ نظرکی توثیق نہیں کرتی، فورم ملک کے قومی مسائل پر باہمی نقطہ نظر کے لیے مختص ہے۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے مقررین کے نقطہ نظرکی توثیق نہیں کرتی، فورم ملک کے قومی مسائل پر باہمی نقطہ نظر کے لیے مختص ہے۔بار اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار کسی ایجنڈے کے تحت کانفرنس کے انعقاد کے الزامات مسترد کرتی ہے، کانفرس کے انعقاد کا مقصد ترقی یافتہ اور جمہوری پاکستان ہے۔اعلامیے کے مطابق جمہوری ترقی کے لیے اظہار رائے کی آزادی بنیادی جزو ہے، عدلیہ، وکلا، انسانی حقوق کے لیے متحرک نمائندگان کو نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔ایس سی بی اے پی اعلامیے کے مطابق بار ایسوسی ایشن نے صحافیوں، حکومت اور اپوزیشن کو بات کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ بار کسی کو بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں دے سکتی، ملکی ترقی کے لیے قانون کی حکمرانی، شفاف ٹرائل، آئین پاکستان ہی واحد ذریعہ ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button