اربوں کی کرپشن، پاک فوج کے بریگیڈیئر (ر)فاروق مان کو گرفتارکرلیاگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کواپریٹیو بورڈ آف لیکوئیڈیشن کی اربوں روپے مالیت کی اراضی دھو کہ دہی سے فروخت کرنے کے مقدمہ میں نامزد بریگیڈیئر (ر)فاروق مان کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا ہے ۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ بر یگیڈیئر (ر)فاروق مان فراڈ کےمختلف مقدمات میں 12سال قبل نامزد ہوئے اور اس دوران تحقیقات کی جاتی رہی اب تک کی تحقیقات اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد بریگیڈیئر ریٹائرڈ فاروق مان

کے ملوث ہونے کے ایسےشواہد سامنے آئے جس پر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے برگیڈیئر (ر) فاروق مان کو گرفتار کیا ہےاور ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر برگیڈیئر(ر) فاروق مان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی برگیڈیئر(ر) فاروق مان پر پی سی بی ایل کی اربوں روپے مالیت کی اراضی جعلسازی سے فروخت کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیے گئے ہیں اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ان کے خلاف بھی قانونِ کے مطابق ہی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button