پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی کابینہ میں ایک اور مشیر کا اضافہ،وزیراعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی کابینہ میں ایک اور مشیر کا اضافہ ہوگیا ، وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کومشیر برائے اووسیز لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تقرری کی منظوری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کومشیربرائے اووسیز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم نے سینیٹرایوب آفریدی کی بطور مشیر تقرری کی منظوری بھی دے دی ہے ، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نےایوب آفریدی کے تقرری کی سمری صدرکو بھجوادی ہے ، صدر مملکت کے منظوری کے ساتھ ہی کابینہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی حال ہی میں سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوئے ہیں ، جس کے بعد ایوب

آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تاہم اب وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کومشیر برائے اووسیز لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تقرری کی منظوری دے دی ۔ذرائع کے مطابق سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کی خاطر سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا ، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر بنایا جائے گا ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کی ، جس میں سینیٹر ایوب آفریدی بھی موجود تھے جہاں سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا ، اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button