سموگ کا راج ، لاہورمیں تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر ہفتے میں تین دن بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سموگ کے باعث تعلیمی ادارے ہفتے میں تین دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کا نوٹیفیکشین بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے سرکاری اور نجی اسکول ہفتے میں تین دن بند رہیں گے ۔تعلیمی ادارے ہفتہ ، اتوار اور پیر کو بند رہیں گے۔ 27 نومبر سے 15 جنوری تک نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد جاری رہے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے تمام نجی دفاتر بھی ہفتے میں تین دن بند رہیں گے۔خیال رہے کہ لاہور میں سموگ کی شدت برقرار، ائیر کوالٹی انڈیکس

مجموعی طور پر 370 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔پنجاب میں فضائی آلودگی کازور برقرار، صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی شہرکااوسط اے کیوآئی 370 ریکارڈ کیا گیا، سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 545 ریکارڈکیا گیا،گلبرگ 484 ،ماڈل ٹائون میں 470 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ڈی ایچ اے فیز 2 میں 456،علامہ اقبال ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں 320 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی 323 ،ایڈن کاٹیجز میں 342 ، انارکلی بازار اور ملحقہ علاقوں میں 370 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،شہرکاکم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔دوسری جانب پنجاب پولیس سموگ کے خاتمے کے لئے ان ایکشن، لاہور میں 6 افراد گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔ سموگ کا باعث بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں تیز، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں 6 افراد گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے والے افراد نرمی کے حقدار نہیں ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button