بجلی کی قیمت میں پونے 5ورپے فی یونٹ اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں پونے پانچ روپے اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اضافے کی درخواست دی ہے جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔یہ درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اکتوبر میں کل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، اکتوبر میں 10 ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت ہوئی۔اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔ دوسری جانب کےالیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے جس پر سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔ خیال رہے کہ نو نومبر کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بجلی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ جبکہ 5 نومبر کو فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 15 روپے 36 پیسے ہوئی، مجبکہ اہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی۔ جبکہ کمرشل و صنعتی صارفین کے لیے 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 15 روپے 36 پیسے ہو گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button