عمران خان نے 3 شادیاں کی ہیں، داماد ایسوسی ایشن میں عہدہ دیں گے ، کیپٹن صفدر

لاہور (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان نے 3 شادیاں کی ہیں ‘ انہیں داماد ایسوسی ایشن میں عہدہ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تمام شادیوں کی لسٹ آ جائے تو تب ان کو ایسوسی ایشن میں عہدہ دیدیں گے ، عمران خان کو داماد ایسوسی ایشن کا کوآرڈینیٹر بناؤں گا جہاں آصف علی زرداری چئیرمین کے طور پر پہلے سے موجود ہیں۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ دامادوں کی ایسوسی ایشن میں ممبر شپ کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ نکاح فارم لے آئیں ، ہماری ایسوسی ایشن اتنی مشہور ہے کہ دامادوں کی یونین کی رکن سازی ہر گھر میں موجود ہے ،

سابق صدر آصف علی زرداری سے دامادوں کی ایسوسی ایشن کے معاملے پر کبھی رابطہ نہیں ہوا ، صرف سوشل میڈیا پر ہی ملاقات ہو جاتی ہے ۔خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر نے کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے داماد آصف زرداری دامادوں کی یونین کے تاحیات چیئرمین ہیں ، بلاول بھٹو کو بھائی سمجھتے ہوں اور ان کے والد آصف زرداری کی بہت عزت کرتا ہوں ، آخر کار وہ دامادوں کی یونین کے چئیرمین ہیں جب کہ وہ خود اس کے جنرل سیکرٹری ہیں۔چند روز قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان نے کہا کہ جب سے شادی ہوئی ہے میں مریم نواز کو وزیر اعظم ہی دیکھ رہا ہوں ، انہوں نے مریم نواز کو قابل لیڈر قرار دیتے ہوئے سوال کیاکہ اس سے زیادہ بہادر اور قابل کوئی لیڈر آپ کے پاس ہے تو بتاؤ ،اللہ نے مریم نواز کو مردوں سے بھی زیادہ قوت دی ہوئی ہے ، وہ مردوں سے زیادہ آئین اور قانون کی بلادستی کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں ،انہوں نے سیاست کا ہر دور دیکھا ہے ،وہ مشرف کے خلاف تحریک میں تھی ، انہوں نے جیل میں بھی وقت گزارا۔اللہ نے لوگوں کو مریم نواز جیسی بہادر لیڈر سے نواز ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button