حکومت کا سردیوں میں سستی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ ، قوم کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت کا سردیوں میں سستی گیس فراہم کرنے کا فیصلہ، اہم معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت سردیوں میں کراچی کی برآمدی صنعت کو سستی گیس فراہم کرے گی۔حکومت اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے درمیان برآمدی صنعت کو دسمبر سے اگلے 3 ماہ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ری گیسیفائڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس کی بلاتعطل فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔پاکستان اپیرل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ برآمدی صنعت نے وزارت توانائی کو کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ان کے بوائلرز کے لیے 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے آر ایل این جی خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں سردی بڑھتے ہی گیس نایاب

ہوگئی ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی، پشاور، کوئٹہ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، ملتان، سکھر، میرپورخاص میں گیس کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔مختلف شہروں میں مائیں بچوں کو پانی سے رس کھلا کر اسکول بھیجنے پر مجبور اورمرد حضرات بغیر ناشتے کے کام پر جاتے ہیں۔شہروں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر گھر آتے ہوئے باہر سے کھانا لاتے ہیں لیکن مہنگائی کے طوفان میں بار بار باہر کا کھانا بھی ان کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔ادھر بلوچستان میں بھی گھریلو صارفین دہری اذیت کا شکار ہیں، خون جماتی سردی میں شہری گیس نہ ہونے کے باعث ہیٹر چلانے سے قاصر ہیں۔دوسری جانب ملک کے مختلف صنعتی علاقوں میں گیس کی قلت سے پیداوار بھی متاثر ہورہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button