لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر!!

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں مسلسل اسموگ اور فضائی آلودگی کی زد میں ہے جس کی وجہ سے شہر کو آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے کیوں کہ لاہور شہر کا مجموعی اے کیو آئی 350 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جہاں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 531 ریکارڈ کیا گیا ، ماڈل ٹاون ، سید مراتب علی روڈ ، ڈی ایچ اےا ور ٹاون شپ بھی آلودہ ترین علاقے قرار پائے جب کہ ماڈل ٹاؤن ایریا کو 571 اے کیو آئی کے ساتھ

دوسرے نمبر آلودہ علاقہ قرار دیا گیا ، لاہور کے علاقے سید مراتب علی روڈ پر اے کیو آئی 450 ریکارڈ کیا گیا ، ڈی ایچ اے میں 433 اور ٹاؤن شپ کے علاقہ میں اے کیو آئی 370ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ پر قابو پانے کے لیے بلدیاتی حکومت نے شہر کے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا ہے ، کمشنر لاہور آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور شہر میں یورو 2 پیٹرول کی فروخت پر بھی پابندی عائد کی جائے گی ، جس کے بعد ایک ماہ کے لیے صوبائی دارالحکومت میں صرف یورو 5 پیٹرول ہی سپلائی کیا جائے گا جب کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کیلئے کرشنگ پلانٹس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سموگ پر قابو پانے کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو موثر اقدامات کا حکم دیا ہے ، وہ آج وزیر اعلی آفس میں سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button