عام شہریوں پر طواف کعبہ کی پابندی ختم،مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کیلئے بھی نرمی کردی گئی

ریاض ( نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے عام شہریوں پر طوافِ کعبہ کے حوالے سے عائد پابندی ختم کردی ، مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کیلئے بھی نرمی کردی گئی ، اب عام نمازی اور شہری نماز اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کرسکتے ہیں‘ مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ایسے ہی جانے کی اجازت ہوگی ۔عرب میڈیا کے مطابق طوافِ کعبہ کے سلسے میں پابندی اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادائیگی کی پابندی میں نرمی جنرل پریزیڈنسی نے سعودی وزارت صحت اور حج و عمرہ کی سفارش کے بعد کی ہے ، جس کی روشنی میں اب عام نمازی اور شہری نماز اوقات کے علاوہ

مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کرسکتے ہیں ، طواف کے خواہش مندوں کو توکلنا اور اعتمرنا سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی ۔ اسی طرح سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے حوالے سے شرائط میں بھی نرمی کردی ہے ، جس کے تحت اب نماز کی ادائیگی کے لیے پہلے سے اجازت ضروری نہیں ہوگی بلکہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ایسے ہی جانے کی اجازت ہوگی ۔ بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں فرض نمازوں کے لیے وقت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم روضہ مبارک پر نماز اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button