سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

لاہور(نیوز ڈیسک)کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا اور پنجاب کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بناید پر چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر بھاری تعداد ميں اسلحہ بھی برآمد کيا گيا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد کا نام ارقم عزیز اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،

تفتیش کے دوران دہشت گرد کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، جس میں 14 رائفلز، مشین گنز، گرنیڈ لاؤنچر، راکٹ لاؤنچر، گولیاں ، بال بیرنگ اور دیگر مواد شامل ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گرد حساس تنصیبات اور ہائی پروفائل اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گرد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا نیٹ ورک پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کرکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔خیال رہے کہ دہشتگردوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبے بھر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا اور تخریب کاری کے کئی منصوبے ناکام بنا کر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا ۔ گذشتہ ہفتے ہنگو کی تحصیل ٹل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد مارے گئے۔جبکہ گذشتہ ماہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے تاجروں اور تعلیمی اداروں کو خط لکھ کر 30 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3

دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ دہشت گرد تاجر برادری اور تعلیمی اداروں کو بھتے کے لیے خط لکھتے تھے، دہشت گردوں نے بھتے کے لیے 10 کے قریب خط لکھے اور تاجروں سے 30 کروڑ روپے کا بھتہ مانگا۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر محکمہ خزانہ نے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی دو ماہ کی تنخواہ بطور ایڈوانس جاری کی تھی ۔ وزیراعلٰی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو دو ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت سی ٹی ڈی کو دو ماہ کی بنیادی تنخواہ ون ٹائم بطور اعزازیہ ملے گی۔ سی ٹی ڈی کو اعزازیہ کی مد میں 17کروڑ76 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button