موٹروے واقعے کے ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنے کے امکانات پیدا کردیئے گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ موٹروے واقعے میں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنے کے امکانات پیدا کردیے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم موٹروے واقعے پر افسردہ ہے اور کسی بھی واقعے میں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنا ظلم ہے جبکہ موٹروے واقعے میں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنے کے امکانات پیدا کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ قانون کی عملداری نہیں ہے، مقدمے میں وقوعہ کو 4 بجے کا بنا رہے ہیں اور

موٹروے واقعے سے متعلق ڈولفن اہلکاروں کا بیان بھی آگیا ہے لیکن حکومت کی پالیسی کہاں ہے؟رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کو جس کام پر توجہ دینی چاہیے وہ نظر انداز ہے اور سی سی پی او غیر مناسب گفتگو کرنے کے عادی ہیں جبکہ حکومت نے انکوائری کروانے کی بجائے آئی جی ہی تبدیل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی او کی وہ گفتگو جس کی پوری قوم مخالفت کررہی ہے، سی سی پی او کو بلدیاتی انتخابات جیتنے کے لیے لگایا گیا ہے یہاں تو موٹروے واقعے میں حکومت اور پولیس کا اپنا ریکارڈ آپس میں نہیں ملتا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نیب اور اسپیشل کورٹ کے ذریعے حزب اختلاف کو قابو کیا جا رہا ہے، نیب اب حزب اختلاف کو قابو کرنے کی ایجنسی بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر جگہ مافیا سرگرم ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو حکومت نے اپنے انتقام کے لیے استعمال میں رکھا ہوا ہے۔ پورے فیصل آباد سے میرے جائیداد کے حوالے سے تفتیش کی جا چکی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج ایک سال دو ماہ بعد بھی مجھے میرے کیس کی فرد جرم نہیں دی گئی۔ اسپیشل کورٹ سے انصاف کیسے ملے گا جب وٹس ایپ پر ججوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) جو فیصلہ کرے گی ن لیگ اس فیصلے کی پابندی کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button