موٹروے واقعہ، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور پر بڑی پابندی لگادی
لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس، آئی جی پنجاب انعام غنی نےسی سی پی او پر بڑی پابندی لگادی، سی سی پی او لاہور کے متنازعہ بیان کے بعد آئی جی پنجاب نےسی سی پی او کو بیان بازی سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ ڈکیتی و زیادتی کے واقعے کے بعد سی سی پی او لاہور نے 3 روز قبل متنازعہ بیان دیا تھا، سی سی پی او نے خاتون پر سوالات اٹھائے تھے، جس کے بعد سماجی حلقوں میں سی سی پی او لاہور کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور آئی جی پنجاب نے شیخ عمر کو کیس پر بیان دینے سے روک دیا۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کا مقررہ کردہ فوکل پرسن کیس پر بریفنگ دے گا۔پنجاب پولیس میں سفارشی کلچر پروان چڑھنے لگاواضح رہے کے سی سی پی او لاہور شیخ عمر کے متنازع بیان پر پنجاب پولیس تنقید کی زد میں آگئی ہے جس کی وجہ سے سیاسی،سماجی اورعوامی حلقوں کی جانب سے بیان کی شدید مذمت کی گئی اور سوشل میڈیا محاذ سے بھی گولہ باری جاری ہے اس لئے آئی جی انعام غنی نے ا سی سی پی او کو آئندہ بیان نہ دینے کا حکم د ے دیا ہے اور کہا ہے کہ سانحہ موٹر وے پر پریس بریفنگ لاہور پولیس کا فوکل پرسن دے گا۔