پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ، مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی مزید بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) بڑھانے کا کہا ہے مگر اس کا انحصار پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں پر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر تیل کی عالمی قیمت کم ہو جائے تو حکومت کو پی ڈی ایل بڑھانے میں آسانی ہو جائے گی۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ درآمدات کم کرنے کیلئے

کچھ پابندیاں لگانی پڑیں گی، ایک دو دن میں حتمی گفتگو ہوگی، ان شاءاللہ یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اعلامیہ آئے گا تو پتہ چل جائے گا کہ ہم نے کیا طے کیا ہے لیکن لیوی کچھ نہ کچھ توبڑھانی پڑے گی البتہ اس کا انحصار آئل کی قیمت پر ہوگا کہ وہ کہاں جاتی ہے۔چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملز اور ڈیلرز کی ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کی قیمت بڑھی، درآمدی چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button