آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ابو ظہبی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، آج کا میچ آسٹریلیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، میچ جیتنے کی صورت میں آسٹریلین ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے تاہم ہارنے کی صورت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ایونٹ میں اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جس میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جب کہ آسٹریلیا کے 6 پوائنٹس ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button