قوم موٹروے کے انسانیت سوز واقعے پر غمزدہ جبکہ بلاول بھٹو اپنی سیاست چمکانےمیں مصروف

بدین(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا حق نہیں دیا گیا تو اسلام آباد جاکر چھین لیں گے۔سندھ کے ضلع بدین میں سیلاب سے متاثرین علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد عوامی جسلے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ سیلاب سے سندھ کے کئی علاقوں کو نقصان ہوا۔ بدین کے عوام نے تاریخی بارشوں کا سامنا کیا۔ بارشوں کی وجہ سے بدین میں بہت نقصان ہوا۔ بارشوں سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے پاکستان کو دکھانا چاہتے ہیں کہ بدین عوام مشکل میں ہیں۔ ہم کہتے آرہے ہیں کہ بدین کے عوام کو پینے

کا پانی دو۔ بدین میں تاریخی نقصان ہوا ہے فصلیں تباہ ہوگئیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بدین کے عوام بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے اسلام آباد کے۔ ہمیں کوئی اسپیشل پیکج اور خصوصی رویہ نہیں چاہیے۔ سندھ حکومت کے پاس وسائل نہیں ہیں۔ فصلیں تباہ ہوچکی ہیں،وفاق کو ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت میں کسان پریشان ہیں۔ حق نہ ملا تو اسلام آباد کا راستہ جانتے ہیں۔ سندھ کے عوام کا پیسہ اور ان کا حق دینا پڑےگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا حصہ نہیں دیا جارہا۔ ہمیں کوئی اسپیشل پیکج نہیں اپنا حق چاہیے۔ دوغلا نظام کسی صورت نہیں چلے گا۔ وفاق کی جانب سے ابھی تک ایک روپیہ بھی نہیں آیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button