شیریں مزاری نےسی سی پی او کے متناذع بیان کے دفاع سے متعلق اپنی ہی بیٹی کے بیان کو جھوٹا قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شیریں مزاری نے اپنی بیٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماوں پر سی سی پی او کے دفاع کا عائدکیا گیا الزام جھوٹا قرار دے دیا، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اسدعمر نے میرے بیان کا دفاع کیا ہے اور سی سی پی او کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری اور ان کی صاحبزادی ایمان مزاری کے درمیان سانحہ گجر پورہ لاہور کے حوالے سے ٹوئٹر پر بحث ہوئی۔ایمان مزاری کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ سی سی پی او لاہور نے سانحہ گجر پورہ کی متاثرہ خاتون کے حوالے سے جو متنازعہ بیان دیا، تحریک انصاف کے رہنماوں نے اس کے بعد عمر شیخ کا دفاع کیا۔ ایمان مزاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وفاقی وزیراسدعمر، مشیروزیر اعظم

شہزاد اکبر نے سی سی پی او کے بیان کی حمایت کی ہے کہ گجرپورہ زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون اکیلی موٹروے سے نہ جاتی وہ جی ٹی روڈ سے سفر کرلیتی اور دیر رات بچوں کو ساتھ لینا ضروری تھا۔اس بیان پر ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔ شیریں مزاری نے وضاحت کی کہ سانحہ گجرپورہ کی متاثرہ خاتون کے حوالے سے سی سی پی او لاہور عمرشیخ کے بیان کی مذمت پاکستان تحریک انصاف کی پوری کابینہ نےکی ہے۔ سی سی پی او لاہور کیخلاف میں نے جو بیان دیا وفاقی وزیراسدعمر نے ان کے اس بیان کا دفاع کیا ہے۔ مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر نےاس بات کی وضاحت کی کہ پوری کابینہ نے سی سی پی او لاہورکے بیان کی مذمت کی ہے اور کسی نے بھی ان کے بیان کا دفاع نہیں کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button