اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے گلے ملنے پر مودی کو پیچھے ہٹادیا

نیویارک (آن لائن) عالمی رہنماوں کو دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھنے والے بھارتی وزیراعظم اس بار بھی بے قابو ہو گئے۔ مودی ہمیشے سے گلے ملنے کے لیے نہیں بلکہ گلے پڑنے کے لیے عالمی میڈیا پر پہنچانے جاتے ہیں۔اس بار بھی مودی نے ایسا ہی کیا، گلاسگو کانفرنس میں یو این سیکریٹری سے ایسے ملے کے ان کا موڈ ہی خراب ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی انٹونیو گوتریس کے اتنا قریب ہو گئے کہ انہیں خوب پیچھے کرنا پڑا، اور ساتھ ہی یواین سیکریٹری کے چہرے سے ناگواری کا اظہار صاف دکھائی دیا۔جہاں دنیا کورونا سے بچاو کے

لیے سماجی فاصلے پر زور دے رہی ہے وہیں بھارتی وزیراعظم اس کی دھجیاں اڑا رہے تھے۔کانفرنس میں مودی ہر رہنما سے سے سیدھا جا کر گلے ہی گئے جن کی تصاویر عالمی میڈیا نے شئیر کیں، ان میں برطانوی وزیراعظم بوروس جانسن، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی شامل ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مودی عالمی رہنماوں کو دیکھ کر بے قابو ہوئے ہوں، وہ بھارت سے جاتے ہی یا بھارت کے دورے پر آئے کسی بھی رہنما کو دیکھ کر اپنے آپ پر قابو کھو بیٹھتے ہیں۔اب وہ امریکا کا سربراہ ہو، فرانس، جاپان یا برطانیہ کا، مودی کا سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button