وفاقی وزیر مذہبی امور نے عمر شیخ کی حمایت میں ایسی منطق پیش کردی کہ عوام ششدر رہ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور موٹروے واقعہ پر قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں قرارداد مذمت کے الفاظ پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔کمیٹی ارکان نے سی سی پی او لاہور کی برطرفی کی سفارش قرارداد میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔جس پر وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری نے سی سی پی او لاہور کی برطرفی کی مخالفت کردی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا مولانا اسعد محمود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی، کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ موٹروے پر زیادتی کا واقعہ معاشرے پر دھبہ ہے، موٹروے زیادتی کیس کے مجرمان کوسرعام پھانسی

دی جائے اور غیرذمہ دارانہ بیان پر سی سی پی او کو برطرف کیا جائے۔ ن لیگی رکن محسن شاہنواز نے کہا کہ پاکستان میں مختلف عہدوں کیلئے حلف نامہ لئے جانے کی عبارت مختلف ہے، تمام حلف نامے ایک ہی عبارت کے تحت ہوجائیں تواچھا ہے۔ حکومت نے محسن شاہنواز رانجھا کی تجویز کی حمایت کردی۔ وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ مرکزی ہی نہیں صوبائی حکومتوں سمیت تمام حلف ناموں کی عبارت یکساں ہونی چاہئے، حلف کی متفقہ عبارت کیلئے مشاورت کے ساتھ ایک مسودہ نظریاتی کونسل بھیجنا چاہئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہاں مسلمان ہونے کی شرط آتی ہے وہاں خاتم النبینؐ کا لفظ اورمتفقہ عبارت لکھی جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button