ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کی تیاریاں ، پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا ہڑتال کااعلان

کراچی(این این آئی)پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کااعلان کردیاہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی جانب سے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، حکومت کی جانب سے کمیشن میں اضافے پر وعدہ خلافی کی گئی ہے ۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ کمیشن نہ بڑھا تو 5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، مہنگائی اور پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کمیشن میں اضافہ نہ ہوا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوںگے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button