موٹروے واقعہ، ایک اور عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) موٹروے پر خاتون زیادتی کیس سے متعلق ایک اور عینی شاہد سامنے آگیا ہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ خاتون کو ایک ڈاکو زبردستی کھینچ کرلے جا رہا تھا، خاتون کو کھینچنے والا شخص اس کو تھپڑ بھی مار رہا تھا، گاڑی کے پیچھے ایک اور شخص بھی کھڑا ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشرقی بائی پاس پر خاتون سے زیادتی اور تشدد کے واقعہ حکومت کیلئے چیلنج اور ایک ٹیسٹ کیس بن گیا ہے۔حکومت کو واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے مربوط حکمت عملی بنانے اور بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ موٹروے پر زیادتی کیس واقعے کے حوالے سے ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ خاتون کو ایک ڈاکو زبردستی کھینچ کر پیچھے لے جا رہا تھا۔

خاتون کو کھینچنے والا شخص اس کو تھپڑ بھی مار رہا تھا۔ جبکہ گاڑی کے پیچھے ایک اور شخص بھی کھڑا ہوا تھا۔اسی طرح ڈولفن فورس کے اہلکار نے اپنے بیان میں بتایا کہ کھائی میں اتر کر خاتون کے پاس گئے متاثرہ خاتون نے بچوں کو حصار میں لیا ہوا تھا۔ ڈولفن فورس کے اہلکار علی عباس نے بتایا کہ 2 بجکر 49 منٹ پر 15 پر کال موصول ہوئی تھی، موقع پر پہنچے تو گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور اس میں کوئی نہیں تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ کالر کی تلاش کرنے کے لئے لائٹ جلائی تو بچے کا جوتا نظر آیا، کھائی اترے تو دوسرا جوتا نظر آیا جس پر ہمیں معاملہ مشکوک معلوم ہوا۔معاملے کو مشکوک جانتے ہوئے ہم نے ہوائی فائرنگ بھی کی لیکن اندھیرا بہت تھا جس کے باعث کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ ہوائی فائرنگ کے بعد جھاڑیوں کی طرف گئے تو آواز آئی، جس پر ہم نے آواز لگائی تو خاتون نے بھائی کہہ کر پکارا، قریب جاکر دیکھا تو متاثرہ خاتون نے بچوں کو حصار میں لیا ہوا تھا جس کے بعد معلوم ہوا کہ 15 پر کال کرنے والا کوئی راہگیر تھا جو جا چکا تھا۔15 پر کال کرنے والے واقعے کے عینی شاہد خالد مسعود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماموں کو چھوڑ کر واپس آرہا تھا تو مجھے گاڑی نظر آئی، گاڑی کے قریب خاتون اور ان کے ساتھ ایک شخص موجود تھا جس نے خاتون کو بازو سے پکڑکر تھپڑ مار ا اور دوسری طرف لے جانے لگا۔خالد مسعود کا کہنا تھا کہ ایسا لگا کہ خاتون مدد مانگنے کے لیے سڑک پر آئیں لیکن ایک شخص دست درازی کررہا تھا، پولیس کو آگاہ کرکے گھر چلا گیا، صبح خبر دیکھی تو انتہائی دکھ ہوا۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ واقعہ لنک روڈ پر ہوا جو آگے جاکر موٹروے سے ملتا ہے، رات کے وقت مذکورہ سڑک سنسان ہوتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں ٹریفک ہوتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button