آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر شاہ رخ خان کو پاکستان شفٹ ہونے کا مشورہ دیدیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ٹی وی میزبان وقار ذکا نے بالی وڈ کنگ کو پاکستان شفٹ ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔وقار ذکا نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کو مینشن کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ آپ بھارت چھوڑیں اور فیملی سمیت پاکستان منتقل ہوجائیں۔وقار ذکا نے آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو نریندرمودی کی حکومت آپ کے اہلخانہ کے ساتھ کررہی ہے، میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔اداکار کی جانب سے وقار ذکا کی ٹوئٹ پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button