یااللہ تیرا شکر ہے، سکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی، پاکستان کو بڑے نقصان سے بچالیا

مستونگ(نیوزڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کے خلاف یہ کارروائی مستونگ کے علاقے روشی میں سکیورٹی اداروں کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔آپریشن کے دوران کیمپ میں موجود دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 9 دہشتگرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کیمپ دہشتگردی کی حالیہ مختلف کارروائیوں میں استعمال ہوا،

کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، برآمد شدہ اسلحہ میں 9 کلاشنکوف، بیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ اور دو گولے بھی برآمد کیے گئے۔ خیال رہے کہ پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گذشتہ رات شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔جبکہ کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشتگرد کو بھی جہنم واصل کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کیساتھ شدید جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا، جبکہ پاک فوج کے 2 جوان نائیک خلیل اور سپاہی شاکر اللہ بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button