ملک میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ داخل ہونے کو تیار، محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کل سے اتوار تک آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث کل شام سے اتوار تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آندھی اور تیز بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اس کے علاوہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، پشاور، وزیرستان میں بھی کل سے بارش کا امکان ہے۔کل شام سے اتوار تک گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button