عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر انتہائی افسوسناک خبر، 20افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 300 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید603کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار650ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43ہزار786کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 66ہزار154،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار950، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار133، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار504، بلوچستان میں 33 ہزار133، آزاد کشمیر میں 34 ہزار406 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار370 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 861 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار533، خیبرپختونخوا 5 ہزار689، اسلام آباد 937، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 354 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button